بھارت

منی پور : مشتعل ہجوم نے بی جے پی دفتر نذر آتش کر دیا


آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی معیاد میں توسیع، 2اضلاع میں کرفیو کا نفاذ

امپھال 28 ستمبر: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں مشتعل ہجوم نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو آگ لگا دی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو ریاست کے ضلع تھوبل میں آگ لگا دی گئی۔دفتر کے احاطے میں کھڑی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
دارالحکومت امپھال میں سینکڑوں طلباءنے منگل کے روز دو دو طلباءکے قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔ پولیس نے احتجاجی طلباءپر شدید شیلنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 50 سے زائدطلباءزخمی ہوگئے تھے۔
دریں اثنا منی پور میں دارلحکومت امپھال وادی کے تحت آنے والے 19تھانوں کی حدود اور پڑوسی ریاست آسام کی سرحد سے متصل علاقے کو چھوڑ کر ریاست میں کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) میں مزید 6ماہ کیلئے توسیع کر دی گئی ہے۔ ریاست میں تشدد کے تازہ واقعات کے بعد مشرقی اور مغربی امپھال کے دو اضلاع میں پھر سے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button