مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام نے شوپیان میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کرلی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے ضلع شوپیاں میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کرلی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے وی ہل میں ہلال احمد ڈار کا رہائشی مکان ضبط کرلیا جس کی مالیت تقریباً 16لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ جائیداد پولیس اسٹیشن شوپیان میں درج ایک مقدمے کے سلسلے میں ضبط کی گئی ہے۔بھارتی حکام نے اگست2019میں دفعہ 370اور35اے کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کو ان کے گھروںاورزمینوں سے محروم کرنے کی کارروائیاں تیز کردی ہیں تاکہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کیاجاسکے۔اس سلسلے میں اب تک رہائشی مکانات سمیت سینکڑوں جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button