مقبوضہ جموں و کشمیر

آسیہ اندرابی نے سرینگر میں مکان ضبطگی کو عدالت میں چیلنج کر دیا

نئی دہلی03 اگست (کے ایم ایس)دہلی ہائی کورٹ نے کشمیری خاتون حریت رہنما اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی طرف سے سرینگر میں ان کے گھر کو ضبط کرنے کی کارروائی کے حوالے سے دائر عرضداشت پر تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس مکتا گپتا اور انیش دیال پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی فہمیدہ صوفی کی درخواست پر این آئی اے سے جواب طلب کیا ہے۔معاملے کی اگلی سماعت 28ستمبر کو کی جائے گی۔
این آئی اے نے 2019میں آسیہ اندرابی کے گھر اور فہمیدہ صوفی کی گاڑی کو ضبط کرنے کے احکامات دیے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button