مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیری ایک سیاہ دور سے گزر رہے ہیں، کانگریس
سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے علاقے میں بی جے پی کی حکمرانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کیلئے ایک سیاہ دور قرار دیا۔ .
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے کشمیریوں کے حقوق چھین لیے ہیں ، علاقے میں بے روزگاری ہے اور امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔
انہوںنے کہا کہ کشمیری ایک سیاہ دور سے گزر رہے ہیں ، بی جے پی نے انکے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اوربڑے پیمانے پر استحصال کیا۔