بھارت

بھارت:پٹاخہ فیکٹری میں ہولناک دھماکا، 8 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

 

نئی دلی:بھارتی ریاست اترپردیش میں پٹاخوں کی ایک فیکٹری میں زور دار دھماکے سے 8 بچوں سمیت 11افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کوشامبی میں پٹاخوں کی ایک غیر قانونی فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں آٹھ بچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔بھارتی حکام اور پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔ پٹاخوں کی یہ فیکٹری زرعی کھیتوں کے درمیان ایک گھر میں غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے نتیجے میں فیکٹری کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی اور قریبی واقع کئی رہائشی مکانات بھی شدید متاثر ہوئے۔ دھماکے کے بعد فیکٹری کے اندر موجود پٹاخوں میں وقفے وقفے سے مزید دھماکے ہوتے رہے اور فضا میں دھوکے کے کالے بادل چھا گئے۔دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر پریاگ راج کے ایس آر این ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button