بھارت

قطر کے بعد مزید16بھارتی اہلکار استوائی گنی میں گرفتار


نئی دلی 08نومبر (کے ایم ایس)
قطر میں بھارتی فضائیہ کے کم از کم 8 اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد اب مزید سولہ بھارتی اہلکاروں کو استوائی گنی میں گرفتار کرلیاگیا ہے ۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو لکھے گئے ایک خط میں راجیہ سبھا کے رکن اے اے رحیم نے کہا ہے کہ ایم ٹی ہیروک اڈون نامی بحری جہاز کے عملے میں بھارتی بھی شامل تھے اور وہ اگست کے وسط سے حراست میں ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں جے شنکر سے بحری جہاز کے عملے میں شامل16بھارتیوں کی "غیر قانونی حراست” کے معاملے میں فوری مداخلت کی درخواست کی۔استوائی گنی میں بھارتی سفارتخانے نے پیر کو کہا ہے کہ وہ گرفتاری بھارتیوں سے باقاعدہ رابطے میں ہے۔استوائی گنی میں بھارتی سفارتخانے نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ سفارت خانہ اور ابوجا میں ہمارا ہائی کمیشن بحری جہاز کے عملے کے ارکان کی جلد رہائی کے لیے استوائی گنی اور نائیجیریا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور حراستی مرکز میں موجود افراد کو جہازپر منتقل کر دیا گیا ہے۔اگست کے وسط میں ان کی حراست کے بعد سے، یہ مشن عملے کے ارکان کے ساتھ فون پر باقاعدہ رابطے میں ہے۔
بھارتی نیوی کے دو ریٹائرڈ کمانڈروں سمیت آٹھ افسروں کو جاسوسی اور بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر قطر میں اسٹیٹ سیکورٹی بیورو نے تقریبا دو ماہ سے گرفتار کررکھا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button