مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: میڈیکل انٹرنز کا وظیفہ میں اضافے کامطالبہ ،ہڑتال کی دھمکی


سرینگر:غیرقانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیرمیں جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرنز کی ماہانہ وظیفہ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے قابض حکام کو ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ایک خط کے ذریعے قابض حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انٹرنز کے طویل عرصے سے زیر التوا وظیفہ میں اضافے کا مطالبہ پورا کریں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری میڈیکل کالجز اور دیگر مراکزصحت میں انٹرنز کو ماہانہ صرف 12,300 روپے وظیفہ دیاجاتاہے، جبکہ ان کا مطالبہ ہے کہ یہ وظیفہ بڑھا کر 30,000 روپے کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے خدمات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ ہڑتال پر چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹرنز مریضوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، وہ وارڈز، ایمرجنسی یونٹس، آئی سی یوز اور آپریشن تھیٹرز میں 24 سے 36 گھنٹے کی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔ لہزا موجودہ وظیفہ کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ذمہ داریوں کی نوعیت کے پیش نظر نامکافی ہے۔جے کے ایس اے نے واضح کیاکہ جون 2023 میں تشکیل دی گئی ایک سرکاری کمیٹی نے وظیفہ بڑھا کر 26,350 روپے کرنے کی سفارش کی تھی، لیکن اس پرآج تک عمل نہیں ہوسکاہے۔ تنظیم نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری اقدام کریں، ورنہ انٹرنز احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button