اتر پردیش: 21 سالہ دلت نوجوان مسلح افراد کے حملے میں ہلاک
لکھنؤ:ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیرِ اقتدارریاست اتر پردیش میں نامعلوم حملہ آوروں نے 21 سالہ دلت نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، نوجوان کو ریاست کے شہر ماؤ میں ایک پٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل پرسوار نامعلوم حملہ آوروں نےقتل کیا۔ مقتول کی شناخت اونیش کمار کے طور پر ہوئی ہے، جو اپنے دوست کے ہمراہ خالہ کے گھر سے واپس آ رہا تھا، جب سارسینا پٹرول پمپ کے قریب کچھ نوجوانوں نے اسے گھیر لیا اور فائرنگ شروع کر دی۔اونیش کے ساتھ موجود ہنس راج نے میڈیاکوبتایا کہ حملہ آوروں نے اسے گھیرنے کے بعد گولی مارکرقتل کیا۔پولیس کے مطابق، اونیش کوزخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دلت، جو تاریخی طور پر بھارت کے ذات پات کے نظام میں سب سے نچلی سطح پر "اچھوت” کہلاتے ہیں، کواکثراونچی ذات کے ہندوؤں کی طرف سے بڑے پیمانے پر تشدد، سماجی بائیکاٹ اور امتیازی سلوک کا سامنا کرناپڑتاہے۔اونچی ذات کےہندو دلتوں کو سزا دینے کے لیے سماجی بائیکاٹ کا استعمال کرتے ہیں، جس سے ان کی روزگار کے مواقع، پینے کے پانی اور مقامی دکانوں تک رسائی منقطع ہو جاتی ہے، جبکہ متاثرین کو اکثر پولیس کے پاس رپورٹ درج کرانے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے افسران کے بارے میں دستاویزی شواہد موجود ہیں کہ وہ شکایات کو مسترد کرتے ہیں یا اونچی ذات کے ہندوحملہ آوروں کے ساتھ مل کر کارروائی کرتے ہیں۔







