خصوصی رپورٹ

بھارتی حکومت کشمیریوں کو دبانے کے لیے انتہائی وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ۔ رپورٹ

 

اسلام آباد:  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی بھارتی حکومت تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حقِ خود ارادیت کے کشمیریوں کے مطالبے کو دبانے کے لیے انتہائی وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کر رہی ہیں۔ گھروں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کوبارودی مواد کے ذریعے اڑا دیا جاتا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فورسز نے جمعرات کو ضلع ادھم پور میں دو نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت شہید کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تعینات اپنی فورسز کو کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بے لگام اختیارات دے رکھے ہیں اور انہیں نوجوانوں کو قتل اور گرفتارکرنے کی کھلی چھٹی حاصل ہے ۔ بھارتی فورسز کو اپنی ان وحشیانہ کارروائی کے حوالے سے مکمل استثنی حاصل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طورپر سلب کررکھا ہے اور جو کوئی بھارتی جبر کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے اسے ”پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے “ جیسے کالے قوانین کے تحت فوراً گرفتار کر لیا جاتاہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ آر ایس ایس نظریے کی حامل بی جے پی حکومت نے اگست 2019 میں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی اور اسے دو علاقوں میں تقسیم کر دیا ۔ بعد ازاںبھارتی حکومت نے علاقے میں ظالمانہ قوانین نافذ کیے اور علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش شروع کردیں، اس مقصد کیلئے علاقے کے ڈومیسائل قوانین میں تبدیل لائی گئی اور اب تک لاکھوں بھارتی ہندوﺅں کو خطے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس فراہم کیے گئے ہیں۔
سری نگر میں موجود ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مزاحمت مکمل طور پر کشمیریوں کی اپنی ہے اور بھارت بلاوجہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز دبانے اور انہیں خوفزدہ کرنے کے لیے 9 لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں کی موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اصل دہشت گرد کون ہے۔ دنیا اس "زعفرانی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہے جسے بی جے پی اور آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں دیگر اقلیتوں کے خلاف منظم اور مسلط کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button