بھارت

ازبکستاں:کھانسی کی زہریلی شربت بیچنے پر بھارتی شہری کو 20سال قید کی سزا

تاشقند: ازبکستان کی ایک عدالت نے کھانسی کی زیریلی شربت بیچنے کے کیس میں بھارتی شہری سمیت 23 افراد کو بیس سال تک قیدکی سزا سنائی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی شہری رگھوویندرپرتاپ سنگھ ازبکستان میں دوائیں فراہم کرنے والی کمپنی کا افسر تھا، عدالت نے مقدمے کی چھ ماہ طویل سماعت کے بعد 23افراد کو 68بچوں کی موت کا ذمے دار قراردیا۔عدالت نے کیس کے ملزمان کو 2سے 20سال تک کی سزائیں سنائیں۔بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک دوا ساز کمپنی کی تیارکردہ زہریلی شربت پینے سے 68بچوں کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ 4بچے معذور ہوگئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان ٹیکس چوری، غیر معیاری اورجعلی ادویات کی فروخت، دفتر کے غلط استعمال، غفلت، جعلسازی اور رشوت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔عدالت نے کہا کہ زہریلی شربت کے استعمال سے مرنے والے 68بچوں کے خاندانوں میں سے ہر ایک کو 80,000 امریکی ڈالر کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رگھوویندر پرتاپ سنگھ اور دیگر افراد کو دسمبر 2022میں بچوں کی اموات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button