مقبوضہ جموں و کشمیر

5 فروری” یوم یکجہتی کشمیر”جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے ، عزیر غزالی

5febمظفرآباد31 جنوری (کے ایم ایس)
پاسبان حریت جموںو کشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے کہا ہے کہ 5فروری کا دن(یوم یکجہتی کشمیر)جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک اہم حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عزیراحمدغزالی نے مظفر آباد سے جاری ایک بیان میں کہاکہ اس دن پاکستان کے بائیس کروڑ عوام ، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے مظلوم، محکوم اور مجبور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنے حق خودارادیت کامطالبہ کر رہے ہیں جس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ کی قرردادوں میں کیاگیا تھا۔ عزیراحمدغزالی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اورآزادکشمیر میں مقیم کشمیری 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر اس عزم اور عہد کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی ۔ انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارتی تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کیلئے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button