کرناٹک: ہندتوا غنڈے کا مسلم نوجوان پر تلوار سے حملہ
بنگلورو14اپریل (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست کرناٹک میں 18 سالہ مسلم نوجوان امان اللہ عرفان پرایک ہندوتوا کارکن نے تلوار سے حملہ کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام کرناٹک کے ضلع اتر کنڈ کے شہرہلیال کے گائوںترگاں میں پیش آیا۔ حملہ آور ہندتوا کارکن ہوناپا متنازعہ فلم دی کشمیر فائلز دیکھ کر واپس آرہا تھا ۔ ہوناپا نے صرف مسلمان ہونے پر امان اللہ پر تلوار سے حملہ کیا ۔حملے میں امان اللہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔امان اللہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ہندتوا کارکن کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے”دی کشمیر فائلز” ایک متنازعہ پروپیگنڈہ فلم ہے جس میں 1990کی دہائی میں مقبوضہ وادی کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی کے بے بنیاد حقائق پیش کئے گئے ہیں ۔اس متنازعہ فلم کا مقصد بھارت میں مسلم مخالف جذبات بھڑکانا ہے ۔