مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے،جینو سائیڈ واچ

FJcOEVBXsAIyJnEاسلام آباد19 جنوری (کے ایم ایس)
روانڈا میں نسل کشی کے بارے میں انتباہ جاری کرنے والے بین الاقوامی ماہر نے بھارت اور اسکے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشیُ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جینوسائیڈ واچ کے بانی ڈاکٹر گریگوری سٹینٹن نے بھارت کی موجودہ صورتحال کا روانڈا کے حالات سے موازنہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر گریگوری سٹینٹن نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمان نسل کشی کے دہانے پر ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارت مسلمانوں کے لیے خطرناک ملک بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کے ہندو لیڈروں نے حال ہی میں بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں ہندو دھرم سنسد کے دوران مسلمانوں کی نسل کشی کا اعلان کیا ہے ۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندوتوا نظریہ جس پر مودی حکومت عمل پیرا ہے سے علاقائی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے اوردنیا کو بھارت اورمقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی اعلانات کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button