مقبوضہ جموں و کشمیر

عدالت نے بلی بائی ایپ کے مرکزی ملزم کو 14روزہ عدالتی حراست پر بھیج دیا

ممبئی 31 جنوری (کے ایم ایس)
ممبئی کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے بلی بائی ایپ کیس کے مرکزی ملزم نیرج بشنوئی کو دو ہفتوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا ۔ بشنوئی نے بلی بائی ایپ پر مسلم خواتین کی تصاویراپ لوڈ کر کے انہیں آن لائن نیلامی کیلئے پیش کیاتھا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کیس میں گرفتار تمام چھ ملزمان اب عدالتی حراست میں ہیں۔آسام کے علاقے جورہاٹ کے رہائشی نیرج بشنوئی اور بی ٹیک کے دوسرے سال کے طالب علم کو 6جنوری کو دلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button