مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:200کشمیری پنڈت اساتذہ اور غیر کشمیری عملہ محفوظ مقامات پر منتقل

سرینگر08 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تقریبا 200 کشمیری پنڈت اساتذہ کو سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیرکے ایک عہدے دار نے سرینگر میں میڈیا کو بتایاہے کہ ان اساتذہ کی اکثریت سرینگر میں تعینات تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے خصوصی روزگار پیکج کے تحت بھرتی کئے جانیوالے پنڈت اساتذہ کو سرینگر میں ہائی سکیورٹی زون اور بھارتی فوج کی چھائونی والے علاقوں بشمول بادامی باغ، بتوارہ ، اتھواجن، جواہر نگر، راجباغ اور برزلہ کے تعلیمی اداروں میں تعینات کیا گیا ہے۔عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ مہاجر اور غیر کشمیری عملے کو بھی محفوظ علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کشمیری پنڈتوں اور دیگر غیر کشمیری ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل قابض انتظامیہ نے تمام محکموں کو وادی کشمیر کے 10 اضلاع کے اندرونی علاقوں میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کو زیادہ محفوظ ضلعی ہیڈکوارٹرز منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button