نیویارک 18 دسمبر (کے ایم ایس)وزیر خارجہ بلال بٹھو زرداری نے نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ میرے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے بھارتی مسلمانوں کو اپنے ہی ملک میں درپیش امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کرے۔ بلال بٹھو زرداری نے چندروز قبل اقوام متحدہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں نریندر مودی کو گجرات …
تفصیل۔۔۔بلاول نے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھا کردنیا کے امن پسندلوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے: اشرفی
اسلام آباد18دسمبر(کے ایم ایس) بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ م طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھا کر دنیاکے امن پسندلوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے گجرات میں بھارتی …
تفصیل۔۔۔مودی انتہا پسندی اور فسطائیت کو فروغ دے رہے ہیں: شازیہ مری
کراچی18دسمبر(کے ایم ایس)غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کی وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جبکہ بھارتی میڈیا میں کچھ عناصر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر کے اشتعال انگیز بیانات کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے …
تفصیل۔۔۔پاکستان نے نریندر مودی کے بارے میں بلاول بٹھو کے بیان پر بھارتی تنقید مسترد کر دی
اسلام آباد 17دسمبر ( کے ایم ایس ) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں وزیر خارجہ بلا ول بٹھو زرداری کے بیان پر بھارتی تنقید مستر د کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گجرات میں 2002 میں ہونے والی خونریزی، عصمت دری اور لوٹ مار شرمناک واقعات ہیں، حقیقت یہ ہے گجرات قتل و غارت میں ملوث افراد عدالتی انصاف سے بچ گئے۔ دفتر خارجہ کی جانب …
تفصیل۔۔۔دنیادہشتگردی کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان کی مددکرے:پاکستان
نیویارک 16 دسمبر (کے ایم ایس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کے سہولت کاروں، مالی مدد دینے والوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ نیویارک میں گروپ ستتر اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 2021میں جوہر ٹائون لاہور میں …
تفصیل۔۔۔بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی مالی معاونت،منصوبہ بندی اور سرپرستی کرر ہا ہے
اسلام آباد 15دسمبر (کے ایم ایس) بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی مالی معاونت، منصوبہ بندی اور سرپرستی جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستان نے بار بار عالمی سطح پر ملک بھرمیں دہشت گردی کے حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ کے مطابق آج پاکستان نے غیر ملکی سفارت …
تفصیل۔۔۔نانشل ایکشن ٹاسک فورس لاہور دھماکے میں ملوث ہونے پر بھارت کو کب بلیک لسٹ کریگی، عبدالباسط
اسلام آباد 15دسمبر (کے ایم ایس) سابق پاکستانی سفارتکار عبدالباسط نے سوال کیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کب گزشتہ سال 23جون کے لاہور دھماکے کی مالی فنڈنگ میں ملوث ہونے پر بھارت کو بلیک لسٹ قراردے گی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالباسط نے جو بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ …
تفصیل۔۔۔سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ، خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے،بلاول بھٹو زرداری
نیویارک 15دسمبر (کے ایم ایس)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے خطے میں امن کے فروغ کیلئے اپناکردار ادا کرے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل میں بین الاقوامی امن اور سلامتی اصلاح شدہ کثیرالجہتی کے موضوع پرکھلی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس
اسلام آباد14دسمبر (کے ایم ایس)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور وہ دہشت گرد تنظیموں کی مدد کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ڈوزیئر عالمی برادری کو پیش کر دیا ہے۔ حنا ربانی کھر نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جوہر …
تفصیل۔۔۔جوہر ٹائون لاہورکے دھماکے میں ” را” ملوث ہے جس کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد 13دسمبر(کے ایم ایس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ 23جون 2021کو جوہر ٹائون لاہور میں ہونے والے بم دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی” را” ملوث ہے جس کے واضح ثبوت ہمارے پا س موجود ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب عمران محمود کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے فیصلہ کیا …
تفصیل۔۔۔