پاکستان

پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے او آئی سی کا فورم انتہائی اہم ہے،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد 13 دسمبر (کے ایم ایس) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا فورم انتہائی اہم ہے اور او آئی سی کی حمایت کشمیری عوام کے عزم وہمت کو تقویت دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے متحرک کردار ادا …

تفصیل۔۔۔

وزیر پارلیمانی امور کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

اسلام آباد12دسمبر(کے ایم ایس) پارلیمانی امور کے وفاقی وزیرمرتضی جاوید عباسی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدیدمذمت کی ہے۔ مرتضی جاوید عباسی نے آج حویلیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی ناقابل فہم …

تفصیل۔۔۔

وزیر اعظم کی طرف سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے او آئی سی کے اصولی موقف اور مسلسل حمایت کاخیرمقدم

اسلام آباد12دسمبر(کے ایم ایس ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے اصولی موقف اور مسلسل حمایت کو سراہا ہے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے ملاقات کی۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نومبر 2021میں یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے …

تفصیل۔۔۔

وزیر خارجہ، او آئی سی کے سربراہ کا مقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد11دسمبر(کے ایم ایس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ملاقات کے دوران تنازعہ جموں و کشمیر ، غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال، مسئلہ فلسطین، اسلامو فوبیا اور افغانستان کی …

تفصیل۔۔۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، پاکستان

اقوام متحدہ 10 دسمبر (کے ایم ایس)پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں اور 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کی ہندوتوا نظر یے سے پیدا ہونے والے نسل کشی کے خطرے کا نوٹس لے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع …

تفصیل۔۔۔

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے، ریاض پیر زادہ

اسلام آباد 10 دسمبر (کے ایم ایس) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے جائز حق خودارادیت کے لیے ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی …

تفصیل۔۔۔

”اوآئی سی“ کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد 10دسمبر (کے ایم ایس )اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہ تین روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے آج (ہفتہ )جاری بیان میں کہا گیا کہ اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کادورہ کررہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری …

تفصیل۔۔۔

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم

اسلام آباد 10دسمبر (کے ایم ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر لازم ہے کہ ہم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیںجہاں کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت …

تفصیل۔۔۔

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے، صدر مملکت

اسلام آباد 10دسمبر (کے ایم ایس )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا 10 دسمبر 1948کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف …

تفصیل۔۔۔

عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے، پاکستان

اسلام آباد، 09 دسمبر (کے ایم ایس) پاکستان نے عالمی برادری سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے۔ اس مطالبے کا اعادہ انسانی حقوق کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ اور مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ریاض …

تفصیل۔۔۔