اسلام آباد08جنوری(کے ایم ایس)بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہی ہے جبکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں میںمزید اضافہ کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ آئے روز بے گناہ لوگوں کے قتل، تشدد اور گرفتاریوں نے …
تفصیل۔۔۔بھارت فوجی مبصرین گروپ کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ 06 جنوری (کے ایم ایس) اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی نگرانی کیلئے تعینات عالمی ادارے کے فوجی مبصرین گروپ کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے جس سے گروپ کی امن کے قیام کی کوششوںکو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں خوف ودہشت کی صورتحال، لوگ بات کرنے سے ڈرتے ہیں؟بی بی سی کی رپورٹ
سرینگر03جنوری(کے ایم ا یس)برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی)نے اپنے پروگرام”سیربین” میں غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اگست 2019کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں(مقبوضہ جموں وکشمیر)میں نگرانی کاایسا سخت نظام قائم کیاگیاہے جہاں کشمیری عام طور پر ایک دوسرے سے بات کرنے سے کتراتے ہیں۔ پروگرام میں میزبان نے علاقے میں پائی جانے والی پراسرار خاموشی کے …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد ترقی کے دعووئوں کے ذریعے دنیا کو گمراہ کر رہی ہے
سرینگر28دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت یہ ظاہرکرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں05اگست 2019کے اقدام کے بعد ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے ۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا جھوٹا تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے
اسلام آباد23دسمبر (کے ایم ایس) مودی کی فسطائی بھارتی حکومت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا بے بنیاد تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کشمیر کے بارے میں اپنے جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے مقبوضہ علاقے سے متعلق حقائق کو …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت مقبوضہ کشمیرکو نوآبادیاتی بنانے کے لیے ”آر ایس ایس“ کے ایجنڈے کو زبردستی نافذ کر رہی ہے
سرینگر17 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے کو نوآبادیاتی بنانے کے لیے آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈے کو زبردستی نافذ کر رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں نشاندہی کی …
تفصیل۔۔۔بھارت کو ایک ہندو قوم پرست ریاست بننے کے خطرے کا سامنا ہے، امریکی رکن کانگریس اینڈی لیون
واشنگٹن ڈی سی 16 دسمبر (کے ایم ایس) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے سبکدوش ہونیو الے رکن کانگریس اینڈی لیون نے کہا ہے کہ بھارت کو ایک ہندو قوم پرست ریاست بننے کے خطرے کا سامنا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اینڈی لیون نے امریکی ایوان نمائندگان میں اپنی آخری تقریر میں کہا کہ وہ عمر بھر انسانی حقوق کے وکیل کے طورپر خدمات انجام دیتے رہے ۔ انہوں نے کہا …
تفصیل۔۔۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے اب تک 96ہزار 1سو56 کشمیری شہید کیے اسلام آباد، 10 دسمبر (کے ایم ایس) آج جب دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیروحشیانہ بھارتی قبضے، تشدد اور سیاسی ناانصافیوں کا مسلسل شکار ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع …
تفصیل۔۔۔بھارت کو ”خصوصی تشویش کا حامل ملک“ قرار نہ دینے پر اظہار افسوس
واشنگٹن 08دسمبر(کے ایم ایس) انڈین امریکن مسلم کونسل (آئی اے ایم سی ) ،ہندوز فار ہیومن رائٹس اور دیگر گروپوں نے مسلمانوں ، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں سے ناروا سلوک پر بھارت کو ”خصوصی تشویش “ کا حامل ملک قرار دینے کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کے بارے میںامریکی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو …
تفصیل۔۔۔بابری مسجد کی شہادت کی 30 ویں برسی اوربھارتی عدلیہ کا جانبدارانہ کردار، یہ ہے مودی کا نیا ہندوستان
اسلام آباد 06 دسمبر (کے ایم ایس) آج بابری مسجد کی شہادت کو30 برس مکمل ہوگئے ہیں جسے 1992 ء میں آج کے دن ہندو توا تنظیموں بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی قیادت میں ہندو بلوائیوں نے اس وقت کی کانگریس حکومت کی خاموش منظوری کے ساتھ شہید کیاتھا اور اس طرح بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا بھرکے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس …
تفصیل۔۔۔