مقبوضہ جموں و کشمیر
اقوام متحدہ کو جوناگڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے بارے میں یادداشت پیش کی گئی
نیویارک 06 فروری (کے ایم ایس) اقوام متحدہ کو ایک یاد داشت پیش کی گئی ہے جس میں عالمی ادارے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ریاست جوناگڑھ کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے جو گزشتہ 75 برس سے بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یادداشت نواب آف جوناگڑھ نے اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کرائی۔ یادداشت میں کہا گیا کہ نواب آف جوناگڑھ اور قائداعظم محمد علی جناح نے ویانا کنونشن کے تحت ریاست کے پاکستان سے الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاہم بھارت نے معاہدے پر دستخط کے ایک ماہ بعد ریاست پر غیر قانونی قبضہ کر لیا جیسا کہ اس نے جموں و کشمیر پر کیا تھا۔ یاد داشت میں امید کا اظہار کیا گیا کہ جوناگڑھ ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا۔