مقبوضہ جموں و کشمیر

اتر پردیش: کچی روٹی اور دال نے پولیس کانسٹیبل کو رونے پر مجبور کر دیا

لکھنو12 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش کے فیروز آباد میں واقع پولیس لائن کے ایک کانسٹیبل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسے کھانے کی پلیٹ اور روٹیاں ہاتھ میں لیے کھانے کے غیر معیاری ہونے کا دکھڑا بیان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانسٹیبل منوج نے روتے ہوئے میس میں ملنے والے کھانے کی اصل کہانی سناتے ہوئے کہا کہ پانی جیسی دالیں دی جاتی ہیں، کوئی افسر سننے کو تیار نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی کرنے کے بعد یہ کھانا ملے تو صحت کیسے بہتر ہو گی۔کیا آپ کے بیٹے ، بیٹیاں اس کی غیر معیاری دال اور روٹیاں کھا سکتے ہیں۔کانسٹیبل نے کہا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے میں کس کے سامنے اپنا مسئلہ پیش کروں جب میرے اعلیٰ عہدیدار ہی سننے کو تیار نہیں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button