مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:انتظامیہ نے پھر لوگوں کو جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی

jamia

سرینگر11 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے آج ایک مرتبہ پھر لوگوں کی سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔
جامع مسجد کی انجمن اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ لگاتار 28 واں جمعہ ہے کہ عظیم الشان مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔ انجمن اوقاف نے انتظامیہ کے اس اقدام کو انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ بیان میںکہا گیا کہ ایسا کرنے سے انتظامیہ مسلمانوں کے دینی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے جو کہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔انجمن نے کہا کہ کشمیری عوام کے سرکردہ مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق گزشتہ ڈھائی برس سے گھر میں نظر بند ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی مذہبی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔انجمن نے کہا کہ یہ بات انتہائی حیران کن ہے کہ پرامن احتجاج اور معاشرے کے تمام طبقات کی آوازوں کے باوجود حکام جامع مسجد کو نماز جمعہ کے لیے کھولنے کی اجازت نہیں دے رہے اور میرواعظ کو بھی رہا نہیں کر رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button