مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے کولگام میں 5نوجوانوں کو شہید کردیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کولگام میں 5کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس سے رواں ہفتے کے دوران علاقے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان نوجوانوں کو دیوسر کے علاقے اکہال کے جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔یہ مشترکہ آپریشن جمعہ کی شام بھارتی فوج،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے شروع کیاتھا۔بھارتی فوج نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آپریشن ابھی جاری ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے پیر کو سرینگر کے علاقے داچھی گام میں تین اور بدھ کو پونچھ کے علاقے کسلیان میں دو نوجوانوں کو شہید کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button