بھارت

نریندر مودی جھوٹ کے ماسٹر ہیں، کھرگے

malikarjun kharjeرائے پور: انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے کہا ہے کہ نریندر مودی جھوٹ کے ماسٹر ہیں ، وہ جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں اور کبھی غریب کا ساتھ نہیں دیتے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس صدر نے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر جنجگیر چمپا میں ایک انتخابی جسلے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی صرف باتیں کرتے ہیں ، کبھی غریبوں کی بات نہیں کرتے اور صرف اور صرف اڈانی ، امبانی کی آمدنی بڑھاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مودی صبح سے شام تک کانگریس کو گالی دیتے ہیں ، مودی اور انکے چیلے بار بار چار سو پار( انتخابات میں چار سو سیٹیں جیت لینے کا دعویٰ)کا نعرہ لگا رہے ہیں لیکن انکا یہ نعرہ غریبوں اور تمام پسماندہ طبقوں کے حقوق کو ختم کرنے کا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی والے ہرجگہ یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ہمیں اکثریت ملی تو ہم آئین بدل دیں گے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button