اسلام آباد راجوری حلقے کے انتخابات میں تاخیر کا مقصدخانہ بدوشوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر نا ہے، عمر عبداللہ
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن کیطرف سے اسلام آبادراجوری پارلیمانی حلقے کے انتخابات ملتوی کرنے کے اقدام کا مقصد خانہ بدوش برادریوں کو ان کے ووٹ کے حق سے محروم کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کہ اسلام آبادراجوری حلقے میں انتخابات 7 مئی کو ہونا تھے۔ تاہم بھارتی الیکشن کمیشن نے تاریخ تبدیل کر کے 25مئی مقرر کر دی ہے۔ عمر عبداللہ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے ڈورو میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ اسلام آباد راجوری حلقے میں انتخابات کی تاریخ اس لیے تبدیل کی گئی تاکہ حلقے کے ووٹروں کو بی جے پی کے حق میں کیا جاسکے۔
انہوںنے کہا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ بی جے پی اور اسکی اتحادی پارٹیوں کی درخواست پر تبدیل کی ہے ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ تبدیل نہ کرنے کی درخواست بھی کی لیکن اس نے ہماری درخواست نظر انداز کر دی