مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموںوکشمیر:بھارتی فوجیوں نے سامبا میں ایک نوجوان شہید کر دیا
بانڈی پور ہ میں تین نوجوان گرفتار
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع سانبہ میں ایک نوجوان کو شہید اورتین کو گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ریگل میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
ادھر بھارتی پولیس نے بانڈی پورہ اوربڈگام اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی جاری کارروائیوں کے دوران تین نوجوانوں گرفتار کر لیا۔ فوجیوں نے کپواڑہ ، بارہمولہ ، اودھمپوراور کٹھوعہ اضلاع میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔