APHC

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل

Mehmood Ahmed Saghar Convener, APHC

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو عالمی ادارے کی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے انتونیو گوتریس کے نام خط میں لکھا کہ”مودی حکومت اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ خطے میں جموںوکشمیر میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کرا کے علاقے کی اصل صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت انتخابات کے ذریعے دنیا کو یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ اس نے کشمیریوں کو جمہوری سمیت تمام بنیادی حقوق دے رکھے ہیں ۔ محمود احمد ساغر نے لکھا کہ کشمیریوں نے گزشتہ مرتبہ بھی مقبوضہ علاقے میں رچائے جانے والے نام نہاد انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ کیا تھا جبکہ عالمی برادری نے لاکھوں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں منعقد کیے جانے والے ان انتخابات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا تھا۔
انہوںنے خط میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی آزادیوں اور شہری حقوق کی معطلی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ مودی کی نسل پرست بھارتی حکومت کی طرف سے اگست 2019میں خطے کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے تنقیدی آوازوں اور اختلاف رائے کو طاقت کے بل پر خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے
محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جموں وکشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کیلئے اپنے کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button