بھارت

ششی تھرور نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور اترپردیش میں گرفتار صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 12 فروری (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بھارتی وزیر داخلہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری صحافیوں فہد شاہ، سجاد گل اور بھارتی مصنف صدیق کپن کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے لیے کردار ادا کریں جنہیں مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تھرور نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریںلوک سبھا میں زیرو آور کے دوران مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ فہد شاہ اور سجاد گل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غداری کے الزام میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ صدیق کپن اتر پردیش میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون یو اے پی اے کے تحت طویل عرصے سے حراست میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر، اتر پردیش یا بھارت میں کہیں بھی صحافی محفوظ طریقے سے اور گرفتاری کے خوف کے بغیر اپنا کام کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ بھارت میں آزادی صحافت کے تحفظ کے مفاد میں فہد شاہ، سجاد گل اور صدیق کپن کی فوری اور غیر مشروط رہائی میں سہولت فراہم کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button