بھارت

پاپولر فرنٹ آف انڈیاکے رہنمائوں کی گرفتاری کی وجوہات منظر عام پر لانے کا مطالبہ

50c39d2d-850c-4224-ad67-357a8777c195نئی دلی 28ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اورجنتا دل(سیکولر)کے رہنما ایچ ڈی کمار سوامی نے بھارتی حکومت سے پاپولر فرنٹ آف انڈیاکے رہنمائوں کی گرفتاریوں اورچھاپوں کی وجوہات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کمارسوامی نے کہاکہ اگر ریاستی حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہے، تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ یہ چھاپے حکومت کے خلاف بدعنوانی کے الزامات سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اگر چھاپوں کے پس پردہ حقائق کو ظاہر کرنے میں ناکام رہتی ہے تو لوگ شک کریں گے کہ یہ چھاپے کانگریس کی ‘PayCM’مہم سے توجہ ہٹانے کے لیے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرحکومت کے پاس ملک دشمن سرگرمیوں کے بارے میں کوئی معلومات ہیں تو اسے ظاہر کیا جانا چاہیے ۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اس کے عہدیداروں کے خلاف بھارت بھر کریک ڈان جاری ہے اور اس دوران چھ ریاستوں میں چھاپوں کے دوران مسلم تنظیم سے وابستہ 90سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ مودی حکومت نے مبینہ طورپر دہشت گردی کے الزامات میں مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ مسلم تنظیم کے عہدیداروں کے خلاف چھاپے کرناٹک، گجرات، دلی، مہاراشٹر، آسام اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں میں مارے گئے ہیں ۔22ستمبر کو بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی سربراہی میں بھارت کے مختلف تحقیقاتی اداروں کی ٹیموں نے 15ریاستوں میں پی ایف آئی کے 106رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کیاتھا جن میں پارٹی کے قومی چیئرمین اور ممتاز مسلم شخصیات بھی شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button