بھارتی فضائیہ کے ائیرشو کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 5افرد ہلاک
چنائی:
بھارتی فضائیہ کے ائیرشو کے دوران ہیٹ اسٹروک اوربدنظمی کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی کے مرینا ساحل پر بھارتی ائیر فورس کے ائیر شو میں بد نظمی کا واقعہ پیش آیا۔ تماشائیوں کو ساحل پرائیرشو دیکھنے کے لیے 3 گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہنا پڑا اور شو کے اختتام پر خارجی راستوں پر بھی افراتفری رہی جس دوران لوگوں کی اموات ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹ اسٹروک اور بدنظمی کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد افراد کوحالت خراب ہونے پرہسپتال منتقل کیاگیا ۔ ائیر شو کے مقام پر تماشائیوں کیلئے پینے کے پانی کے مناسب انتظامات بھی نہیں کئے گئے تھے۔ 5افراد کی ہلاکتوں کے بعد بھارتی فضائیہ کے ائیر شو کیلئے انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ انڈین ائیر فورس نے شو میں 15لاکھ لوگوں کی شرکت کا اعلان کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا عزم ظاہرکیا تھا۔