مقبوضہ جموں و کشمیر

”اقوام متحدہ کشمیرکے بارے میں اپنی قرارداد پر عمل درآمد کرائے“: مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرچسپاں

WhatsApp Image 2023-01-05 at 12.28.18 PM (1)سرینگر 05 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز آزادی پسند تنظیموں ” جموں وکشمیر وارثین شہدائ، جموں کشمیر لبریشن الائنس، فلاح پارٹی ، جموں و کشمیر جسٹس پارٹی، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں کشمیر صدائے مظلوم اور سٹوڈنٹس اور یوتھ فورم “ نے چسپاں کیے ہیں۔
پوسٹروں میں رقم تحریر میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لے جسے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے تسلیم کررکھا ہے۔
پوسٹرز میں کہا گیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت ظالمانہ قوانین کے تحت کشمیری عوام کی اراضی، مکانات، فلاحی و تعلیمی ادارے ضبط اور ان کے تمام بنیادی حقوق چھین رہی ہے اور وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں ہندوتوا کے ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے۔پوسٹر فیس بک اور ٹویٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر سائٹوں پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button