مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے سرینگر میں چار کشمیری نوجوان گرفتارکرلئے

سرینگر 16 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیربھارتی پولیس نے بدھ کے روز سرینگر میں چارکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گرفتارنوجوانوں کی شناخت میدان پورہ سرینگر کے بشارت احمد پامپوری ، دریش کدل سرینگرکے عادل شفیع بٹ، باغ سندر پائین کاکسرائے کرن نگر سرینگر کے مزمل فیاض صوفی اور باغ سندر پائین میدان پورہ سرینگر کے عادل مشتاق میرکے طورپر ہوئی ہے۔ بھارتی پولیس نے ان پرالزام لگایا ہے کہ وہ مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف پولیس سٹیشن کوٹھی باغ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button