مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو برائے فروخت پر رکھا ہواہے: محبوبہ مفتی

 

جموں 21ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کررہی ہے اور مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو برائے فروخت پر رکھاہواہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کو باہر کے لوگوں کے لیے برائے فروخت پر رکھا ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم دیوالیہ ہو جائیں تاکہ ہمیں بھارت کی دوسری ریاستوں پر انحصارکرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ کان کنی کے ٹھیکے سمیت تمام بڑے منصوبے غیر کشمیریوں کو دیے گئے ہیں۔محبوبہ مفتی نے جو جموں میں ریلائنس پرچون اسٹورز کھولنے کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کال کی حمایت کررہی ہیں ، کہا کہ یہ سٹورز چھوٹے کاروبار کو تباہ کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جموںوکشمیرایک لیبارٹری ہے جہاں وہ (تقسیم کرو اور حکمرانی کرو) کی پالیسی کو جانچ رہے ہیں اوراس پالیسی کا اطلاق بعد میں دوسری بھارتی ریاستوں پربھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کسی بھی مسئلے پر آواز اٹھانے والوں کو ملک دشمن قرار دیتی ہے۔ ایک سکھ خالصستانی بن جاتا ہے اور ہمیں پاکستانی کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ بھارتی حکومت کے پاس مقبوضہ جموںوکشمیر کے بارے میں کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہرو اور واجپائی کا کشمیر کے لیے وژن تھا اور وہ جانتے تھے کہ انہیں معاشی ، سیاسی اور جذباتی محاذوں پر کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا کوئی وژن نہیں ہے۔ اداروں کوہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ناموں سے منسوب کرنے کے حکومتی فیصلے کے بارے میںجسے حریت قیادت نے ”ہندوتوا ایجنڈا“قرار دیا ہے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بے روزگاری کی شرح سے نمٹنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 18 فیصد ہے، یہاں کرپشن عروج پرہے۔کیا طلباءکو سکولوں ، گلیوں اور سڑکوں کے نام تبدیل کر کے نوکریاں ملیں گی؟ لہذا نام بدلنے کا یہ سارا عمل بکواس ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button