مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسمین راجہ کا ناہیدہ نسرین سمیت حریت رہنمائوں کی رہائی کامطالبہ

0سرینگر 18فروری (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماء یاسمین راجہ پلوامہ کے علاقے پامپور میں دختران ملت کی غیر قانونی طورپرنظربند جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین کے گھر گئی اور ان کی ساس کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسمین راجہ نے مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر عظیم کی دعا کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ناہیدہ نسرین سمیت غیر قانونی طورپر نظربند تمام حریت رہنمائوں ،کارکنوں اور کشمیری نوجوانوں کی فوری رہائی مطالبہ کیا۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء شیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے چھاپے اورجھوٹے مقدمات میں شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button