مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ میں آتشزدگی کے واقعے میں نوجوان جاں بحق
سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک 26سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو رہائشی مکانات جل کر خاکسترہوگئے۔
آگ ضلع میں پٹن کے علاقے کھمیار میں ایک رہائشی مکان میں لگی اور اس نے ایک اور مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔ملبہ ہٹانے کے دوران ایک جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 26سالہ عادل احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایاگیا ہے۔