مقبوضہ جموں و کشمیر

نریندرمودی کے منی پورکے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کا اعلان

امپھال21فروری(کے ایم ایس)
کوآرڈی نیشن کمیٹی(کور کوم) اور یونائیٹڈ پیپلز ریوولیوشنری فرنٹ (یو پی آر ایف )نے کل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے منی پور کے دورے کا بائیکاٹ کرنے کیلئے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں اہم آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد کوآرڈی نیشن کمیٹی نے مودی کے دورے کابائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل منگل کو دن ایک بجے سے مودی کی ریاست میں موجودگی تک ہڑتال کی جائیگی ۔ کمیٹی نے کہا کہ فسطائی بھارتی وزیر اعظم "ریاست میں سامراجی حکمرانی کو مضبوط کرنے کے لیے ریاست کا دورہ کر رہے ہیں”۔ کمیٹی نے مزید کہاکہ منی پور(کنگلی پاک) پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ70سال سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ کمیٹی نے کہاکہ بھارتی آئین کے تحت ہونے والے ہر انتخابات میں تقریبا تمام سیاسی پارٹیوں کے منشور ریاست کی زمین اور عوام کے تحفظ کے بارے میں خاموش ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے انتخابات کو ریاست میں آباد مختلف برادریوں کے درمیان نفرت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر لوگوں کی تقسیم کا ایک ہتھیار قرار دیا۔
ادھر ایک اور آزادی پسند گروپ یونائیٹڈ پیپلز ریوولیوشنری فرنٹ آف منی پورنے بھی بھارتی وزیر اعظم کے دورے کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے منگل کو دن ایک بجے سے مودی کی ریاست میں موجودگی تک مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔فرنٹ کے مطابق مودی کے کنگلی پاک کے بار بار دوروں کا مقصد ریاست کی ترقی نہیں ہے کیونکہ بھارت جمہوریت کے نقاب میں ریاست میں سامراجی نظام مسلط کر رہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button