مقبوضہ جموں و کشمیر

سیالکوٹ میں شیخ تجمل الاسلام کی مغفرت کیلئے دعائیہ تقریب

aaa

سیالکوٹ 06 ستمبر (کے ایم ایس)
سیالکوٹ میں جماعت اسلامی کے دفتر میں اسلامی جمعیت طلبہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے سابق ناظم اعلیٰ ، کشمیر میڈیا سروس کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر،کشمیر کاز کے علمبردار ، بزرگ صحائی اور دانشور شیخ تجمل الاسلام جن کا گزشتہ روز اسلام آبا دمیں انتقال ہو گیاتھا کی مغفرت کیلئے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دعائیہ تقریب میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے تقریبا تمام ذمہ داروںا ور کارکنوں نے شرکت کی ۔تقریب کے شرکاء نے اللہ تعالیٰ کے حضورشیخ تجمل الاسلام کی مغفرت ،بلندی درجات ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطافرمانے اور جدوجہدآزادی کشمیر کیلئے ان کی کوششوں کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے دعاکی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button