مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے بانڈی پورہ سے ایک نوجوان گرفتارکرلیا
سرینگر05نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع کے علاقے چیک چندرگیر حاجن سے گرفتارکیاگیا ہے۔گرفتارنوجوان کی شناخت معراج الدین راتھر کے طورپر ہوئی ہے اوروہ ایس کے بالا حاجن کا رہائشی ہے۔پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے اسے مجاہد تنظیم کا کارکن قراردیاہے۔