مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے

سرینگر 02مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر اور سوپور میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔
مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجر ملازمین نے اپنی ملازمتوں کی مستقلی کیلئے سرینگر میں ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کا اہتمام جموں و کشمیر کیجول لیبررز یونائیٹڈ فرنٹ نے کیا تھا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ وہ گزشتہ 14برس سے مختلف سرکاری محکموں میں خدمات انجام دے رہے ہیں اورانہیں طویل عرصے بعد بھی مستقل نہیں کیاگیا ہے ۔ انہوں نے قابض حکام پر مقبوضہ علاقے میں کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ پر زوردیا۔مظاہرین کی طرف سے پریس انکلیو سے سٹی سینٹر کی طرف آگے جانے کی کوشش کرنے پر بھارتی پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔
ادھر ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپورمیں دکانداروں نے پورے قصبے میں مختلف مقامات پر سڑکوں پر رکاوٹیں اور ڈیوائیڈرز لگانے کے خلاف اقبال بازار میں گھنٹہ گھر چوک کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی بلند کئے۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کئے جانے کی وجہ سے ان کے کاروبار بری طرح متاثرہوئے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button