مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ: دستی بم کے حملے میں 1بھارتی پولیس اہلکارہلاک، 4زخمی

Governnent-forcesسرینگر11 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانو نی زیر قبضہ جموں کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں دستی بم کے ایک حملے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار ہلاک جبکہ کم از کم 4 زخمی ہو گئے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نامعلوم افراد نے بانڈی پورہ میں نشاط پارک کے نزدیک پولیس کی ایک ناکہ پارٹی پر دستی بم پھینکا ۔ بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ واقعے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button