مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرے

جموں03مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سکھ پروگریسو فرنٹ نے کشمیر سکھ سنگت، جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ، سکھ انٹیلیکچوئل فورم، بے گھر کشمیری سکھ کانفرنس اور ٹینکر یونین کے ہمراہ جموں میں بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنا دیا۔
احتجاجی دھرنا جموں کے ہری سنگھ میموریل پارک میں دیا گیا۔ سکھ پروگریسو فرنٹ کے صدر بلویندر سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں قابض انتظامیہ سے سکھوںکے مطالبات کے بارے میں آگاہ کیا ۔
ادھر چوکی چھورہ اور اس کے نواحی علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد نے جموں پونچھ ہائی وے پر جمع ہوکر سب ڈویژن چوکی چورہ کے افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور ہائی وے کو بلاک کردیا۔گرفتار پٹواریوں اورگرداوروں کی رہائی کے لیے جموں میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کا اہتمام آل جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔مارچ میں جموں ضلع سے ایسوسی ایشن کے تمام ممبران بشمول گرداوروں اور پٹواریوں نے شرکت کی ۔ مارچ کی قیادت ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ونے شرما نے کی ۔مظاہرین نے پٹواریوں اور گرداوروں کی رہائی کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button