مقبوضہ جموں و کشمیر

یوسف تاریگامی کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں خودساختہ مردم شماری پر اظہار تشویش 

fa984b6e-fbc1-4ba0-a38c-edf16e81276cسرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مارکسسٹ کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں شروع کی گئی خودساختہ مردم شماری کی وجہ سے کشمیری عوام میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں شروع کی گئی خودساختہ مردم شماری کی وجہ سے کشمیریوں میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اس مردم شماری کو مقبوضہ علاقے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو مزید مضبوط کرنے کی بھارت کی ایک اور دانستہ کوشش قراردے رہے ہیں ۔یوسف تاریگامی نے مودی حکومت کو مقبوضہ علاقے میں اس نام نہاد مردم شماری کی نوعیت اور مقصد کو واضح کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارتی پولیس اورقابض افواج نے کشمیریوں کی ذاتی معلومات اور کوائف اکٹھے کرنے کے لیے نام نہاد مردم شماری کا آغاز کیا ہے ۔ اس اقدام سے جوکشمیریوں کی ذاتی معلومات ، گاڑیوں،املاک اور رابطے کی معلومات اکٹھی کرنے پر مشتمل ہے کشمیری عوام میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔کشمیری سیاسی جماعتوں نے اسے عام کشمیریوں کے حق وراثت اور شناخت پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button