مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا

kashmir-pak

اسلام آباد:پاکستان کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے مطالبے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیرکا نامکمل ایجنڈا ہے۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے درست کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور اٹوٹ حصہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی مقامی سیاسی جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور جب تک کشمیری بھارتی غلامی سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے، پاکستان ان کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھا رہا ہے اور خطے کی متنازعہ حیثیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ پاکستان بھارتی مظالم اور کشمیر کے حوالے سے بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرتارہے گا۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی کو کشمیریوں کے حوالے سے اپنی اجتماعی ذمہ داری کو تسلیم کرنا چاہیے اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے ایک مضبوط، مستحکم اور معاشی طور پر طاقتور پاکستان ناگزیرہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کررہے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button