خصوصی رپورٹ

عالمی یوم خواتین، کشمیری خواتین کیساتھ نہ ختم ہونے والی زیادتیاں

shahbazآج دنیا بھر میں جہاں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے،وہیں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کشمیری خواتین کو بھارتی دہشت گرد اور سفاک فوجیوں کے ہاتھوں تشدد،بیحرمتی اور آبروریزی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کشمیری خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے مظالم اور ناروا سلوک کے خاتمے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات بھارتی سفاکوں نے گزشتہ3 دہائیوں میں کشمیری خواتین کے خلاف افسوسناک اور ناقابل معافی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

کشمیری خواتین کو گھروں پرمسلسل چھاپوں کے دوران ہراسان اور بیحرمتی کے علاوہ ان کے پیاروں کی جبری گمشدگی کے ذریعے ذہنی اذیتیں دی جا رہی ہیں۔ بھارتی فوجی کشمیری خواتین کو کسی خوف وڈرکے بغیرجنسی ہراسانی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرKMSکی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سفاک فوجیوں نے جنوری 1989 سے لیکر اب تک مقبوضہ کشمیرمیں 11,250 خواتین کی آبروریزی کی ہے۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گزشتہ 32 برسوں میں مقبوضہ کشمیر میں 22,942 خواتین بیوہ ہوچکی ہیں۔

بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی آبروریزی اور ہراسانی کو جنگی ہتھیار کے بطور استعمال کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی درندگی اور بربریت سے بیواوں اور آدھ بیواوں کی بڑی تعداد موجود ہے،بھارتی سفاکوںنے اپنی وحشیانہ کاروائیوں میں معصوم اور بیگناہ کشمیریوں کا خون بیدردی کے ساتھ بہا نے کے علاوہ ہزاروں کشمیریوں کو گرفتاریوں کے بعد لاپتہ بھی کیا،جس کے باعث جہاں ہزاروں خواتین بیوہ ہوئیں وہیں ہزاروں کی تعداد میںایسی خواتین بھی ہیں جو آدھ بیوہ کہلاتی ہیں، خواتین کا عالمی دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ کشمیری خواتین کے خلاف بھارتی افواج کے جرائم کو بے نقاب کیا جائے۔

کشمیری خواتین کی مشکلات کی بنیادی وجہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی،جابرانہ اور غاصبانہ قبضہ ہے۔ جہاں تک خواتین کی آبروریزی اور دیگر جرائم کا تعلق ہے، بھارت خواتین کے حوالے سے دنیا کا ایک بدترین ملک ہے۔ خواتین کے حقوق کی عالمی تنظیموں کو پورے بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خواتین کی حالت زار پر خاموش تماشائی نہیں بلکہ بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔بھارت اور پورے مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف بھارتی تشدد پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو بیدار ہونا چاہیے۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر دنیا کو اس صدمے کو نہیں بھولنا چاہیے کہ کشمیری بیوائیں اور آدھ بیوائیں بھارتی مظالم اور سفاکیت گزشتہ تین دہائیوں سے برداشت کر رہی ہیں، یہ وقت ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں خواتین کے خلاف ہونے والے بڑے پیمانے پر جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ خواتین کا عالمی دن دنیا کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ وہ کشمیری خواتین کو سفاک بھارتی فوجیوں کے مظالم اور درندگی سے بچانے کے لیے آگے آئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button