خصوصی رپورٹ

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل و غارت کا سلسلہ جاری

اسلام آباد:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے شمالی کشمیر کے علاقے سوپور میں گزشتہ دو دنوں میں تین نوجوانوں کو شہید کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری 1989سے اب تک مقبوضہ علاقے میں سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 96ہزار373کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ مودی حکومت نے معصوم کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیںاور بھارتی مظالم سے مقبوضہ جموں وکشمیر اس کے باشندوں کے لیے ایک جہنم میں تبدیل ہوچکاہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کے مظالم کشمیری عوام کے عزم کو توڑنہیں سکتے اور نہ ہی قتل و غارت سے انہیں جھکایا اور مرعوب کیا جاسکتا ہے۔ بلکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو گی۔رپورٹ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بہیمانہ قتل و غارت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور ظالم بھارت کو اس کے جرائم کی سزادے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button