بھارت

عالمی یوم خواتین: ہندوستان کی ہر دوسری خاتون ‘خون کی کمی’کا شکار


نئی دلی08مارچ(کے ایم ایس)
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جب دنیا بھرخواتین کی صحت اور ان کی ترقی پربات کی جا رہی ہے، اس وقت بھارت کی57فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں۔
بھارت کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 15سے 49سال کی 57 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں اور نیشنل فیملی ہیلتھ کا حالیہ سروے اس حقیقت کی تصدیق کرتا ہے۔وزارت کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 15سال سے کم عمر کی 46فیصد لڑکیاں خون کی کمی کا شکار ہیں۔ جنوری 2015سے نومبر 2021کے دوران خواتین کے ہیموگلوبن کے نمونوں کے اعدادوشمار پر مبنی اس رپورٹ کے مطابق 15سال سے کم عمر کی 46فیصد لڑکیاں خون کی کمی کا شکارہیں۔ ایس آر ایل ڈائیگنوسٹکس نے سات برس کے دوران مجموعی طورپر 8لاکھ57ہزار سے زائد لڑکیوں کے خون کے نمونوں کی جانچ کی۔ ٹیسٹ کے دوران 13فیصد سے زائد لڑکیوں میں شدید خون کی کمی پائی گئی۔نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق بھارت میں ہر دوسری خاتون خون کی کمی کا شکار ہے اور 5میں سے ایک عورت براہ راست خون کی کمی کی وجہ سے اپنی جان گنوا دیتی ہے۔ ماہر خوراک شیکھا اگروال شرما کے مطابق کچھ چیزوں کے استعمال سے خواتین خون کی کمی دور کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق پالک، گڑ، بھیگی ہوئی کشمش اور لوبیا کواپنی خوراک میں شامل کرکے خون کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button