APHC

بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے: مقررین سیمینار

WhatsApp Image 2022-03-08 at 2.10.19 PMاسلام آباد 08مارچ (کے ایم ایس)
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کنو ینرمحمد فاروق رحمانی کی قیادت میں ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا۔
سمینار میں حریت قائدین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں خواتین کے حالت زار پرشدید تشویش کا اظہار کیا۔ مقررین نے تحریک آزادی کشمیر میں خواتین کے کرادر کوسراہتے ہوئے کہا کہ جد و جہد آزادی کشمیر میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیری خواتین کو ایک جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہا ہے ۔تاہم کشمیری خواتین بھارتی درندگی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں ۔مقررین نے جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے اپنے بیٹوں اور شوہروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی مقبوضہ کشمیر کی عفت مآب خواتین کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں خواتین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور دنیا جانتی ہے کہ بھارتی قابض افواج گزشتہ 29برس سے خواتین کو مقبوضہ کشمیر میں ایک جنگی ہتھیار کے طور استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی حریت رہنمائوں آسیہ اندرابی ، فہمید وصوفی ، ناہید و نسرین ، نسیمہ ہا تو ، انشا جان سمیت کئی کشمیری خواتین بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں ۔حریت قائدین نے کہاکہ بھارت کشمیری خواتین کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنارہا ہے تاکہ انہیں تحریک آزادی کشمیر سے دور رکھاجاسکے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ با ہمت کشمیری خواتین نے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم وتشددکے باوجود تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنے جگرگوشوں کی قربانیاں پیش کی اور ان کے پائیہ استقلال میںکوئی لغزش نہیں آئی ۔ مقررین نے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے10ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست کے دوران لاپتہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں خواتین نصف بیوائوں کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں ۔ سیمینار کے مقررین نے مزید کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیری حریت قائد ین کو گرفتار کر رہا ہے اور وہ کشمیریوں کی نسل کشی جاری ر کھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ جاری کرکے مقبوضہ علاقے کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنا چاہتا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حالیہ دنوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button