APHCآزاد کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کا قائداعظم کو شاندار خراج عقیدت

4112646021671944673اسلام آباد25دسمبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قراردیا تھا اورکہاتھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ قائداعظم ایک تاریخ ساز شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی خاطر ایک علیحدہ وطن کیلئے جدوجہد کی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دوقومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور یہی نظریہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ قائد اعظم حق پر تھے اور ان کی انتھک جدوجہد نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی شکل میں ایک علیحدہ وطن فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں خاص طور پر مسلمان غیر محفوظ ہیں اوربھارت نے روز اول سے نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ بھارتی ریاستوں میں بھی مسلمانوں اور دیگر اقلتوں کے ساتھ امتیازی سلوک روارکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں کی تحریک آزادی تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے اور جموں وکشمیر تقسیم ہند کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے د ل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور” کشمیربنے گا پاکستان” ہر کشمیری کی آواز ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کوکشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیامیں پائیدار امن قائم ہوسکے۔

کشمیری حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کی طرف سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محمد علی جناح کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستانی ایک آزاد قوم ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button