تریپورہ: بی جے پی کارکنوں نے کانگریس اور سی پی آئی ایم کے دفاتر نذر آتش کر دیے
اگرتلہ12 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تریپورہ میں برسراقتدار بھاریہ جنتاپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے دفاتر پر حملہ کے انہیں نذر آتش کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس پانچ بھارتی ریاستوں اترپردیش، پنجاب ، اترا کھنڈ ، منی پور اورگواہ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد بی جے پی کارکنوں نے فتح کے جلوس نکالے ۔ انہوںنے سی پی آئی ایم کے کم از کم تین دفاتر کو نذر آتش کیا جبکہ کانگریس کے ایک دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سیکرٹری جتیندر چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے غنڈوں نے مغربی تریپورہ اور ڈھلائی ضلع میں پارٹی کے کچھ دفاتر کو آگ لگا دی اور پارٹی کی ریاستی کمیٹی کے رکن پبی ترا کار سمیت پانچ ارکان کے گھروں پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والوں نے سیپا یہجالا علاقے میں ایک اقلیتی خاندان کے کم از کم آٹھ افراد کو بری طرح سے زد کوب کیاجنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا۔