بھارت

یوکرین میں پھنسے بھارتی طلباءمودی حکومت سے ناراض، وطن واپسی سے انکار

87d94d7b-2ddd-415a-b06e-5467ebf091d8کیف یوکرین(کے ایم ایس)یوکرین پر روس نے ایک بار پھر حملوںکا سلسلہ تیز کر دیاہے ۔ بھارتی حکومت نے اس دوران یوکرین میں موجود بھارتیو ں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں وطن واپسی کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یوکرین میں پھنسے قریباً 15سو بھارتی طلباءنے اپنی حکومت کی ایڈوائزری کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور صاف کہہ دیا ہے کہ وہ یوکرین میں ہی پڑھیں گے یا پھر یہیں مر جائیں گے۔یہ بھار تی طلباءمودی حکومت سے سخت ناراض ہیں اور انکا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے سامنے کوئی راستہ نہیں چھوڑا ہے۔ میڈیکل کے طلباءکا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت نے انہیں بھارتی میڈیکل کالجوں میں داخلہ دینے سے انکار کر دیاہے اور وطن واپس جانے والے طلباءکا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے۔
بھارت میں طبی اداروں کی نگرانی کرنے والے نیشنل میڈیکل کمیشن نے کہا کہ وہ آن لائن کلاسز کے ذریعے سے حاصل کی گئی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گا۔ یوکرین سے واپس بھارت لوٹنے والے طلباءکی آگے کی پڑھائی کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ میں بھی معاملہ زیر التوا ہے جس پر یکم نومبر کو سماعت ہوگی۔ یوکرین میں تعلیم حاصل کر رہے بھارتی میڈیکل طلباءکو بھی عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button