بھارت
نام نہادحد بندی کمیشن نے اپنا مسودہ منظر عام پر لایا
سرینگر14 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے قائم کردہ نام نہاد حد بندی کمیشن نے پیر کو ہندوتوا اےجنڈے کے تحت ایک اور اقدام میں جموں و کشمیر اسمبلی اور بھارتی پارلیمانی حلقوں کی حد بندی کا اپنا مسودہ منظر عام پر لایا۔
حد بندی کمیشن نے نیشنل کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے پیش کردہ اختلافی تجاویز کے ساتھ گزٹ آف انڈیا اور جموں و کشمیر گزٹ میں تجاویز شائع کی ہیں۔کمیشن نے عام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ 21 مارچ تک یا اس سے پہلے اپنے اعتراضات/ تجاویز پیش کریں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس مسودے کے سلسلے میں کوئی بھی اعتراض/تجاویز سیکرٹری حد بندی کمیشن تک مذکورہ تاریخ یا اس سے پہلے پہنچنی چاہیے۔